بیروت دھماکے میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی نقصان پہنچنے کا انکشاف
بیروت (فاسٹ اردو نیوزــ--ــ تازہ ترین ــ--ــ 5 اگست) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی معمولی سانقصان پہنچنےکی خبریں منظرعام پر آرہی تھی جس کی تصدیق باقاعدہ پاکستان کی طرف سے بھی کردی ہے ۔گزشتہ روز بیروت کی بندرگاہ پر موجوداسلحے کے گودام میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں 78 افراد ہلاک ہو گئے تھے جب کہ ان دھماکوں سے تقریباً 3000 سےزائدافراد زخمی زخمی بھی ہوئے تھے۔
ان دھماکوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والےافراد میں لبنان کی خطیب سیاسی پارٹی کے سیکرٹری جنرل "نذر نجارائن "بھی شامل ہیں جب کہ درجنوں کی تعداد میں زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جس کی وجہ سے اموات کی زیادہ تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیروت میں ہونے والے یہ دھماکے اس قدرتیز اور شدید تھے کہ چاروں طرف24 کلومیٹر دور دورتک عمارتوں کے شیشے بھی محفوظ نہیں رہے اوروہ طرح سے ٹوٹ گئے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں