Breaking News

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کتنے ماہ سے اپنے کھلاڑیوں کو رقم کی ادائدگی نہیں کی! جانیے تفصیل میں

 نئی دہلی ( فاسٹ اردو نیوز ــ--ــ تازہ ترین ) دنیا کے سب سے زیادہ امیر کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے اپنے کھلاڑیوں کو دس (10) ماہ رقم کی ادائدگی کرنے میں ناکام رہا ہے۔ جس کے باعث انڈیا کے کچھ کرکٹرز کورونا کی وجہ سے مالی مسائل کا شکارہوچکے ہیں۔ مزید رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ستائیس (27) انڈیا کے سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کو اکتوبر 2019ء سے سہ ماہی قسط نہیں ملی۔ 2018 کی شیٹ آف بیلنس کے مطابق بھارتی کرکٹ بوڑد کے پاس اس وقت تقریباٰ 55 کھرب 25 ارب بھارتی روپے سے زائد بھاری رقم کیشاور بینک میں موجود تھی۔ اوراس رقم میں سے 30 کھرب بھارتی روپے سے زائد اس بینک میں فکسڈ ڈیپازٹ کی طرز پر موجود ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کتنے ماہ سے اپنے کھلاڑیوں کو رقم کی ادائدگی نہیں کی! جانیے تفصیل میں

اتنی زیادہ رقم ہونے باوجود بھارتی کرکٹ بورڈ اپنے کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کوتنخواہ دینے کو ناکام رہاہے۔ جن کھلاڑیوں کو ابھی تک رقم کی ادائیدگی نہیں ہوئی ان میں 8 کھلاڑیوں باقاعدہ طور پر واجبات نہ ملنے کی تصدیق کردی ہے۔ ان کے انڈین کرکٹر ٹیم کے کھلاڑیوں کو نومبر 2019ء سے 9 ون ڈے، 8 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچوں کی فیس کی ادائیدگی نہیں ہوئی۔ اور اس وقت انڈین کرکٹر بورڈ پر ان کے قومی کھلاڑیوں کے 99 کروڑ روپے کے واجبات باقی ہیں۔ ان کرکٹرز میں اے پلس، بی، اے اور سی کیٹگریز کے حساب بھی دینا باقی ہیں۔

اے پلس میں ویرات کوہلی، روہت شرما اور جسپریت بمرا شامل ہیں ان کو سالانہ 7 کروڑ روپے سے کچھ زائد ملتے ہیں، اے کیٹگری کے کھلاڑیوں کو 5 کروڑ ملتے ہیں، بی کیٹگری کے پلیئرز کو 3 کروڑ جبکہ سی کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو ایک کروڑ روپے سالانہ کے حساب سے ملتے ہیں۔ انڈین کرکٹ بورڈ فی ٹیسٹ میچ کی فیس 15 لاکھ، ون ڈے میں فی میچ 6 لاکھ روپے جبکہ ٹی ٹوئنٹی فی میچ میں 3 لاکھ روپے ادا کرتاہے۔

کوئی تبصرے نہیں