Breaking News

نوجوانوں کا پسندیدہ ترین سوشل نیٹ ورک کون سا ہے؟ جانیے تفصیل میں


جب یہ سوال کسی سے کیا جاتا ہے نوجوانوں کا پسندیدہ ترینسوشل نیٹ ورک کون سا ہے، تو سب سے پہلے سب کے ذہن میں خیال "فیس بک" کا ہی آتا ہے۔ تاہم بڑھنے والوں کو یہ بات جان کرحیرانی ہو گی اب "فیس بک" امریکی نوجوانوں میں تین بڑے سوشل نیٹ ورک میں اب شامل نہیں ہے، جو سب سے زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔ پہلے فیس بک 13 سال سے 17 سال کے نوجوانوں میں سب سے مقبول ترین سوشل نیٹ ورک تھا۔ لیکن اب یہ سوشل سائٹ لوگوں کے درمیان انتی مقبول نہیں رہی۔ بلکہ "فیس بک" اب یہ ان کی تین مقبول ترین اور سب سے زیادہ استعمال ہونی والی سوشل سائٹس میں نھی شامل نہیں ہے۔

نوجوانوں کا پسندیدہ ترین سوشل نیٹ ورک کون سا ہے؟ جانیے تفصیل میں

پیو ریسرچ سینٹر نے حالیہ دونوں میں ایک اہم اور حیران کن انکشاف کیا ہے کہ اب 13 سال سے 17 سال کے نوجوانوں کی پسندیدہ سائٹ "فیس بک" نہیں ہے بلکہ اس کی جگہ اب یوٹیوب نے لے رکھی ہے۔ اور 13 سے 17 سال کے درمیان نوجوان 85 فیصد سے زائد "فیس بک" کی بجائے "یوٹیوب" استعمال کرتے ہیں۔ اس کے بعد "انسٹاگرام کا نمبر دوسرا ہے جبکہ تیسرے نمبر پر "اسنیپ چیٹ" کا ہے اور چوتھے نمبر پر اب باری "فیس بک" کا ہے جسے لوگ 50 فیصد لو گ اب ان سوشل سائٹ کو استعال میں لاتے ہیں۔

حالیہ رپورٹس کے مطابق 2015ء کے بعد 20 فیصد "فیس بک" کی مقبولیت میں کمی آئی ہے جسے "فیس بک" کے بانی اور سی ای او مارک زکر برگ نے بھی تسلیم کرلیا تھا۔ اس تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ "فیس بک" کو زیادہ آمدنی والے گھروں کے نسبت کم آمدنی والے  گھر فیش بک کو ترجیح دیتے ہیں۔ دھیرے دھیرے فیس بک کے صارفین کی تعداد میں کمی آنا انتظامیہ کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔ رواں سال کے آخر میں اس بڑی کمپنی نے دعویٰ کیا تھا کہ پہلی مرتبہ کینیڈا اور امریکا میں ان کے صارفین میں کمی کے باعت ایک با ر پھر سے صارفین کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

جی بی ایچ انسائٹ کے تجزیہ کار ڈینیل آئیوز کا کہنا ہے کہ "گزشتہ 20 مہینوں کے دوران "فیس بک" کے صارفین کی تعداد میں بہت زیادہ کمی دیکھنے میں آئی ہےاور وہ فیس بک کو دھیرے دھیرے چھوڑکر دوسرے سوشل سائٹ پر دلچسپی ظاہر کی ہے"۔ "فیس بک" کے مالک اور سی ای او مارک زگر برگ نے اس صارفین کی تبدیلی کو تسلیم بھی کیا تھا اور ان کا کہناتھا کہ اب "فیس بک" پر وائرل ویڈیوز کی تعداد میں دن بہ دن کمی ہورہی ہے۔ سال 2012ء سے "انسٹاگرام" کے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور انسٹاگرام صارفین کی تعداد 80 کروڑ سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔ جو کہ انسٹاگرام کو بھی فیس بک کے بانی نے خرید لیا تھا اور اسے خریدنا مارک زکر برگ کو کافی مفید ثابت ہورہی ہے کیونکہ انسٹاگرام پر صارفین کی تعداد بڑی تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں