فیفا ولڈکپ فٹبال 2018 میں چھائے رہنے والے مسلمان کھلاڑی
فیفا ادارے نے 2017ء سے ہی ٹکٹ آن لائن جاری کریئے تھے جس کی وجہ سے چند ہی مہینون میں لاکھوں کی تعداد میں شائقین نے ٹکٹ بک کرلیے تھے۔ ٹکٹ کے متعلق فیفا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 24 لاکھ سے زائد ٹکٹ ورلڈ کپ میں شائقین کے لیے جاری کیئے گئے۔ اس میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ روس کے شائقین کو (8لاکھ 71 ہزر 797) ٹکٹ جاری کیے گئے، مریکاکے شائقین کو (88 ہزار 824)، انگلینڈ (32 ہزار 365)، چین(40 ہزار 252)، آسڑیلیا(36 ہزار 360)، پیرو(43 ہزار 582) ارجنٹائن(54 ہزار 50)، کولمبیا (65 ہزار 235)، میکسکو (60 ہزار 300)، برازیل (72 ہزار 515)، جرمنی (62 ہزار 540) کے تماشائیوں کو ٹکٹ جاری کیے گئے۔
مصر کے نامور اسڑیکر اور غیر ملکی لیگ کی لیو پول کے شہرت یافتہ محمد صلاح کو اس وقت فٹبال میں نیا سپر ہیرو قراردیاجارہا ہے۔ انہوں نےاس سال انگلش پریمئر میں پلیئر آف سی سیزن کا ایواڑد حاصل کیا۔ اس لیگ میں 38 میچوں میں سے 32 گول اسکور کرکے اس سال میں سب سے زیادہ گول کرکے ریکارڈاپنے نام کیا۔ سوئزرلینڈ میں اپنے ڈیبیو سیزن کے دوران بہترین کارکردگی کی بناپر صلاح کو گولڈن پلئیر ایوارڈ اپنے نام کیا۔ چیمپئنز لیگ میں بہترین کارکردگی کی بناپر تین مہینے مسلسل پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز بھی انہیں کے پاس ہے۔ ایک سیزن میں سب سے زیادہ اعزاز حاصل کرنے کا ریکاڑد بھی محمد صلاح اپنے کرچکے ہے۔ وہ اپنے فٹبال کے کیریئر میں 300 سے زائد میچ کھیل چکے ہیں ان میچوں 120 گول اسکور کر لیے ہے۔ صلاح اپنی قومی ٹیم مصر کی جانب سے 57 میچ کھیل چکے ہیں اور 33 گول کر لیے ہیں اور صلاح اس ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کے لیے 5 کرچکے ہیں۔
کریم بینزما رئیل میڈرڈ کلب اور فرانس ٹیم کے لیے کھیلتےہیں۔ وہ دونوں ٹیموں کے لیے مین کھلاڑی اور اسڑائیکر کے طور پر کھیلتےہیں۔ وہ رئیل میڈرڈ کلب کا سب سے اہم ترین پلیئر مانا جاتا ہے۔ انہوں نے 2009ء سے میڈرڈ کلب کی جانب سے 276 زائد میچ کھیل چکے ہیں اور وہ 127 گول کرچکے ہیں۔ وہ لیول کی جانب کی جانب سے بھی میچ کھیل چکے ہیں اور 205 سے زائد گول کرچکے ہیں۔ وہ فرانس کی جونئیر فٹبال ٹیم میں 2004ء سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ وہ قومی ٹیم فرانس سے 2007ء سے 85 سے زائد میچ کھیل کر 27 گول کرچکے ہیں۔ لیون کلب کی جانب سے کھیلتے ہوئے 7 مختلف لیگ جتوانے میں بھی اپنا اہم کردار ادا کیا۔ اور کریم براؤایورڈ 2008، ال کلاسیکو میں تیز ترین گول 2011ء میں 21 سیکنڈ میں کرکے ریکارڈ اپنے نا کیا۔
3 ایمرسن
ایمرسن جرمنی کی طرف سے کھیلتےہے اور وہ لیورپول کلب کی جانب سے بھی کھیل چکے ہیں۔ نامور کلب لیورپول کو 2014ء کو جوائن کیا اور 120 میچ کھیل کر 10 گول بھی اسکور کئے ہیں۔ اپنی قومی ٹیم جرمنی کی جانب سے صرف 20 میچ میں حصہ لے کر 1 گول اپنے نام کیا۔ لیور پول ینگ پلئیر آف سیزن 16-2015 کا اعزاز حاصل کیا ،17-2016 اور پریمیئر لیگ گول آف دی سیزن کے اعزازت اپنے نا کرچکے ہے۔
مورونے فلائنی بیلجیم کی جانب سے کھیلتے ہے، وہ 30 سالہ کھلاڑی ہے لیکن وہ میڈفیلڈر پوائنٹ پر موجود ہوتے ہے اور منفرد طریقے سے کھیل پیش کرتے ہے۔ مورونے بیلجیم کی انڈر 18، انڈر19 اور 20 فٹبال ٹیم کی جانب سے کھیل چکےہے۔ مانچسٹر یونئیڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے 105 میچوں میں بہترین 12 گول کرچکےہے۔ مورونے فلائنی نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز مورکو کے خلاف 2008ء میں اولمپک گیمز میں کیا۔ وہ اسٹینڈرڈ لیگ کلب 2007، ای ایف ایل 2016، ایف اے کپ 2016، ایف اے کپ 2015ء اور ایف اے کمیونٹی شیلڈ 2016 جتوانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔
ایرک ابیدل فرانس کی قومی فٹبال ٹیم کا حصہ ہے اور وہ اولمپیکوس کی طرف سے کھیلتے ہیں۔ انہوں نے 7 مختلف کلب سے کھیلتے ہوئے 328 سے زائد میچ کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے سب سے زیادہ 125 میچ دنیاکے بڑے کلب بارسلونا کی جانب کھیل چکے ہیں۔ ایرک نے باسلونا کی جیت کے لیے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا۔ ایرک ابیدل نے یوئیفا چیمپئن لیگ 2008، 2010، یوئیفا سپر کپ 2009، 2011 اور فیفا کلب ورلڈ کپ 2009، 2011 جتوانے میں قلیدی کردار ادا کیا۔ اپنی قومی ٹیم فرانس کو فیفا ورلڈ کپ 2006ء کے فائنل میں رسائی میں اہم رول ادا کیا۔ مسلمان ہونےکی ناطے فرانس کے ایرک ابیدل کو عالمی سطح پر بہت زیادہ شہرت حاصل ہے۔
کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں