Breaking News

فواد کے لیے، سرحد پار سے ہیپی برتھ ڈے کی صدائیں گونج اٹھی! جانیے تفصیل میں

 پر کشش شخصیت اور رعب دار آواز کے مالک اداکار فوادخان 38 برس کے ہوگئے ہے۔ فواد خان 29 نومبر 1981ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے سافٹ ویئر انجیئرنگ میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔ فواد خسن نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور گلوکار 1994 میں کیاتھا اور 2001 میں پہلی بارٹی ڈرامہ "جٹ اینڈ بونڈ" میں اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ بچپن میں امیتابچن  اور رشی کپور کو اپنا آئیڈل سمجھنے والے فواد خان کی پہلی فلم "خدا کے لیے" 2007ء میں ریلیز ہوئی۔ انہوں نے بھارتی فلموں میں بھی اداکاری کی ہے۔ فواد خان آج کل فلموں اور ڈراموں میں تو نظر نہیں آرہے ہے لیکن انکے مداحوں کو ان کے ڈرامے اور فلم کا انتظار رہتاہے۔



پاکستان کے مقبول ترین ادا کار فواد خان کو سالگرہ کے موقع پر ایک معروف بھارتی فلمی میگزین کی ایڈیڑ جتیش پلائی نے پیار بھراا پیغام بھیجا۔ ادا کار نہ صرف لالی وڈ میں بے حد مقبول ہے بلکہ ان کے بے شمار چاہنے والے موجود ہیں۔ اور ان کو اسکرین پر دیکھنے کے لیے ہمیشہ منتطر رہتے ہیں۔ حال ہی میں اداکار کی 38 ویں سالگرہ کے موقع پر جہان پاکستان سے انہیں بے شمار لوگوں نے سالگرہ کی مبارکباد دی وہیں اس معروف بھارتی صحافی نے بھی ان کی سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت پیغام لکھا۔ جتیش پلائی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پکستانی اداکار کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے فواد خان کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی بھیجی۔ جتیش پلائی نے فواد خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے یہ بھی کہا ہےکہ "ہم جہاں بھی جاتے ہیں، آپ کا ایک حصہ اپنے ساتھ لے کر جاتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آپ بھی یہی کرتے ہوں گے"۔

انہوں نےنہ صرف اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے فواد خان کو مبارکباد دی بلکہ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر بھی فواد خان کی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئےماضی کی یادیں تازہ کیں اور انہین سالگرہ کی مبرکباد دی۔ جتیش پلائی نے اپنی اسٹوریز میں یہ بھی لکھا ہے کہ "ہم آپ کو یاد کرتے ہیں" دوسری جانب بولی وڈ کی معروف اداکار سونم کپور جو کہ فواد خان کے ساتھ فلم "خوبصورت" میں اداکاری کے جوہر دیکھاچکی ہے۔ انہوں نے بھی فواد خان کو ان کی 38 سالگرہ پر مبارکباد دی۔  فواد خان نے 2014ء میں اداکارہ سونم کپور ک ساتھ مرکزی کردار اداکیا جس کے بعد انہوں نے 2016ء میں بولی وڈ کی ایک اور "فلم کپوراینڈ سنز" میں بھی اداکاری کی تھی۔

 جس کے بعد 2016 میں بھارت کی جانب سے پاکستانی آرٹسٹ کے بھارت آکر کام کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔ اور اس کے یہ بھی اعلان کیاتھا جو بھی پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرے گا، اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں