Breaking News

نامور گلوکار فرحان سعید کے کانے کی گونج، بھارت میں بھی دھوم

پاکستان کے نامور گلو کار فرحان سعید کا شمار شوبز انڈسڑی کے بہترین فنکاروں میں کیاجاتاہے، جن کے مداح پاکستان میں تو ہے ہی ہیں اور ساتھ میں مداح بھارت میں بھی دن بہ دن بڑھ رہے ہیں۔ فرحان سعید نہ صرف کئی کامیاب اور سپر ہٹ گانے دے چکے ہیں بلکہ وہ متعدد ڈراموں میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا چکے ہیں، جہاں پاکستان بھر میں ان کے کام کو خوب سراہا جاتا ہے وہیں بھارت میں بھی فرحان سعید کے ٹیلنٹ کے لوگ گن گاتے ہیں۔ اور اپنے فن کی وجہ سے نہ صرف پاکستان، بھارت بلکہ پوری دنیا میں مداح بناچکے ہیں۔

نامور گلوکار فرحان سعید کے کانے کی گونج، بھارت میں بھی دھوم


لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ نامور بھارتی گلوکار شان بھی فرحان سعید کے مداح ہیں جنہیں ان کا کام بے حد پسند ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں شان، فرحان سعید کا کامیاب گانا تو تھوڑی دیر گنکناتے نظر آئے۔ ویڈیو میں شان نے فرحان سعید کی تعریف بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ فرحان آپ نے فرحان سعید کی تعریف بھی کی۔ شان کا مزید کہنا تھا کہ فرحان آپ کے آنے والے ہر شو کے لیے میری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں، مجھے آپ کا خوبصورت گانا تو تھوڑی دیر مجھے بے حد پسند ہے۔

آپ یوں ہی گاتے رہیں اور محفوظ کرتے رہیں۔ خیال رہےکہ فرحان سعید کا یہ گانا 2015ء میں سامنے آیا تھا۔ اس گانے میں فرحان سعید کے علاوہ ان کی اہلیہ اداکار عروہ حسین پہلی مرتبہ جلوہ گر ہوئیں تھیں۔ واضح رہے کہ یہ گانا انٹرنیٹ پر اتنا مشہور ہوا کہ بعدازاں اسے 2017ء کی رومانوی فلم بولی وڈ فلم "ہاف گرل فرینڈ" میں بھی شامل کیا گیا تھا۔ بولی وڈ فلم میں اس گانے کی گلوکاری فرحان سعید کے ساتھ شریا گھوشال نے کی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں