ٹیکنالوجی کی دینا میں سب سے زیادہ تنخواہ لینے والا "سی ای او" کون ہے؟
نکیش کو اس پالو آلٹو کمپنی کی طرف سے یہی نہیں بلکہ اور بھی آفرز دی گئی ہیں۔ اگر نیکش ان 7 سالوں میں آلٹو کمپنی کے شیئر کی قیمت 300 فیصد سے زائد بڑھانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو انھیں 440 کروڑ مزید دیئے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ نکیش ان ساتھ سالوں میں اگر وہ چائیں تو وہ اس کمپنی کے 134 کروڑ روپے سے زائد شیئر بھی خرید سکتے ہیں۔ یہ شیئرز ہر سال دوبارہ سے بھی خرید سکے گے۔ یہ سالانہ آمدنی کسی بھی سی ای آو کی سب سے زیادہ آمدنی ہے جو اس وقت صرف نکیش ہی لے رہے ہیں۔
بزنس کے متعلق ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نکیش کا کہنا تھا کہ جب وہ بھارت میں تھے تو انہیں کوئی نوکری دینے کو تیار نہیں تھا اور وہ امریکا جاتے وقت گھر سے صرف 3000 ہزار ڈالر ملے تھے اور ان کم پیسوں سے مجھ کو گزارا کرنا پڑا تھا۔ نکیش اروڑہ کو اس وقت بڑی کامیابی ملی جب ان کو "گوگل" میں نوکری ملی۔ نکیش 2004ء سے 2007ء تک "گوگل" یورپ آپریشن کے سربراہ رہے تھے۔ وہ 2011ء میں گوگل میں چیف بزنس آفیسر بھی بن گئے تھے اور اس کے ساتھ ہی آروڑہ ان "گوگل" موجود ان لوگوں میں شامل ہوگئے تھے جن کو سب سے زیادہ تنخواہ دی جاتی تھی۔ سال 2014ء میں گوگل کو چھوڑ دیاتھا اور انھوں نے سوفٹ بینک کو جوائن کیا تھا۔ سوفٹ بینک میں انہیں گلوبل انٹرنیٹ انویسٹمینٹ کی سربراہی کی زمہ داری بھی ملی تھی۔
نکیش اروڑہ دنیاکی وہ واحد شخصیت ہے جو دنیا میں سب سے
زیادہ سی ای او کی عہدے پر تنخواہ لے رہے ہیں۔ اب ان کی آمدنی دن بہ دن بڑھتی ہی
جارہی ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں