Breaking News

ارطغرل سے پاکستان میں شہرت پانے والے اداکار "ترگت" کس پاکستانی کرکٹر کے فین نکلے! مزید جانیے تفصیل میں

( پاکستان ( فاسٹ اردو نیوز ــ--ــ تازہ ترین ــ--ــ 7اگست 2020ء )

 میں مقبول ترین ترکی ڈرامہ سیریل "ارطغرل" جو کہ بے حد پسند کیا جارہا ہے اس ڈرامہ میں بہت سے اہم ترین کردار موجود ہیں جن میں ایک اہم ترین کردار "ترگت الپ" یعنیٰ کہ "جنگیز جوشقوں" بھی ہے۔ عید کے موقع پرایک نجی ٹی وی شو میں شاہد آفریدی اور ندیم بادامی سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں شاہد آفریدی کا بہت بڑا فین ہو اور جب بھی مجھ کو پاکستان کا آنے کا موقع ملا میں ضرور شاہد آفریدی سے کرکٹ سیکھوں گا۔

ارطغرل سے پاکستان میں شہرت پانے والے اداکار "ترگت" کس پاکستانی کرکٹر کے فین نکلے! مزید جانیے تفصیل میں

اے آر وائی نیوز چینل کو دیتے ہوئے ایک انٹرویو میں "جنگیز" کا کہنا تھا کہ پاکستانی لڑکیوں کی طرف سے بہت ساری شادی کی آفرز ہوئی ہیں۔ ان سے کھانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھ کو پاکستان کی بریانی بہت زیادہ پسند ہے خاص طور شہر کراچی کی۔ میں پاکستان سے بہت زیادہ پیار کرتاہوں، پاکستان آنا بھی آنا بھی چاہتا ہوں اور انہیں سب کو گلے بھی لگانا چاہتاہوں۔ انہوں نے کہا کہ بیشک ہماری سرحدیں دور دور ہیں لیکن دل ایک ساتھ ہی دھڑکتا ہے کیونکہ ہمارے دلوں میں تازگی ایمان کی ہے۔

اس انٹرویو میں اپنے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ استنبول میں پیدا ہوئے اور ابھی تک میں نے شادی بھی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ 10 سال پہلے باسکٹ بال ٹیم کے پروفیشنل کھلاڑی تھے، 3 سال تک باسکٹ بال کھیلتارہا اور میچ کے دوران انجری کے باعث میں نے باسکٹ بال چھوڑدی تھی اور میں نے پھر ماڈلنگ میں قدم رکھا۔

"ترگت الپ" کا کہنا تھا کہ "ارطغرل" کے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران میری کہنی ٹوٹ گئی تھی اور اگلے سیزن کے بارے میں بتایا کہ ارطغرل ڈرامہ کا چوتھا ہمارے لیے بہت مشکل تھا اور اس شوٹنگ کے بہت محنت کی۔ پاکستان کے ڈراموں میں کام کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب انہوں نے بتایا کہ اگر ان کو فلم اور ڈرامے کی کہانی نے متاثر کیا تو وہ ضرور پاکستان میں کام کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں