ارطغرل ڈرامے کے مشہور اداکار ''ترگت'' اب ہوگے مہمان اور شاہد آفریدی ہوگے میزبان!
اسلام آباد (فاسٹ اردو نیوز تازہ ترین۔ 29جولائی2020ء) عید کے آتے کے لیے کے میزبان مشہور ٹی وی اسٹار اور اینکر وسیم بادامی کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مشہور زمانہ کرکٹرشاہد آفریدی ہوں گے اس پروگرام میں ترگت الپ کی اداکاری کرنے والے چنگیز کسکن کو بطور مہمان کے طور پر ویڈیو کال کے زریعے اس شو میں نظر آئیں گے،ترک اداکار''ترگت'' نے اس بات کی تصدیق اپنے سوشل میڈیا سائٹ پر ایک ویڈیو پیغام میں کی ، وہ اس پروگرام میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کافی پرجوش نظر آرہے تھے۔
ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں''ترگت'' کے موبولے بھائی ارطغرل کے ایک سچے وفادار دوست اور جنگجو کا کردار ہے، جو اپنی بے شمار جنگی صلاحیتوں سے عظیم سلطنت "سلطنت عثمانیہ" کے قیام کیلئے اور اس سلطنت کو اپنے پائو پر کھڑا کرنے کے لیے بے شمار جنگوں میں حصہ لیا اور لڑائی کے دوران تمام جنگوں کے سپاہیوں کے دانت کھٹے کیے اور تمام جنگوں میں جیتوانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہے۔
خیال رہے کہ مشہور ترک ڈرامہ "ارطغرل غازی" پاکستان میں اس وقت سے بے شمار مقبولیت حاصل ہے اور نوجوانوں میں ان کا پسندیدہ ڈراموں میں سے ان کا سب سے پسندیدہ ڈرامہ بن چکا ہے نوجوانوں کی بڑی تعداد اس ڈرامے کو بڑی شوق سے دیکھتی ہے، ڈرامہ "ارطغرل غازی" 13 ویں صدی کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں ہے، وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی کہہ چکے ہیں کہ ایسے ڈراموں کا نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا کے مسلمان ممالک میں نشر کرنا بہت ضروری ہے۔
ڈرامہ سیریل "ارطغرل غازی" کے اردو میں ڈبنگ ہونے کے بعد ہی اس ڈرامے کے اداکاروں کو پاکستان میں کرنے والے ترک اداکاروں کو بہت زیادہ محبت ملی۔ ڈرامہ سیریل "ارطغرل" کا کردار نبھانے والے انجین التان اور اور ان کے ساتھ مین رول ادا کرنے والی اداکارہ حلیمہ سلطان بننے والی جس کا اصل نام ایسرا بلجیک سمیت اس ڈرامے کے بہت سے اور اداکاروں نے پاکستان میں آنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔
پاکستان میں ایسا شاید کوئی گھر ہوگا جو ان ڈرامے کو نہ دیکھہ ہو اردو ڈبنگ میں۔ اس ڈرمے کو اس قدر مقبولیت ملی کہ اس جیسی مقبولیت کسی ڈرامے کو اب تک نہیں ملی۔ "عہد وفا" بھی پاکستان میں چلا لیکن ڈرامہ سیریل "ارطغرل" کا کوئی ثانی نہیں۔
کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں