جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑویوں میں کور ونا کے 7مزید نئے کیس سامنے آگئے
جوبانسبرگ: جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم میں بھی کورونا پھیلنے لگااور حال ہی میں کنٹریکٹ یافتہ اور اس کے ساتھ مزید100 سے زائد کھلاڑویوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس میں سے 7کھلاڑویوں کے کوروناٹیسٹ مثبت آئے۔ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے مطابق جن کھلاڑویوں میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان کھلاڑویوں کو مکمل طور پر قرنطینہ کر دیا ہے اور جس کی
وجہ سے 3منفر د ٹیموں کا میچ کرانے کا اعلان کیا تھا مگر وہ میچ فل الحال ملتوی کردیا ہے
جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈکی طرف سے ایک نئے فارمیٹ کا میچ کرانے کا اعلان کیا تھا جس میں ایک میچ میں 3ٹیموں کے درمیان میچ کھیلنا تھا جو کورونا وائرس کی وجہ سے اور جنوبی افریقہ کے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑویوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے یہ میچ منسوع کردیا ہے۔ یہ میچ 27 جون کو ڈومسٹک لیول کی طور پر تین ٹیموں کے درمیان کھیلا جانا تھا جوکہ کورونا کی وجہ سے ملتوی ہو چکاہے۔ یہ میچ اگر ہوتا تو مختلف طرز کا ہوتا اور دیھکنے والوں کے لیے توجہ کا باعث بھی بنتا۔
یادرہے کہ کورونا وائرس پوری دینا میں بڑی تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اور نہ صرف اس کی وجہ سے کھیل متاثر ہوا ہے بلکہ اس سے شوبز، تجارت، کاروباری سرگرمیوں اور حتیٰ کہ دنیا کے تمام نظام متاثر ہوچکاہے۔ بعض ملکوں میں کھیل ہو ہی نہیں رہے ہیں اگر ہوبھی رہے ہیں تو تماشاہیوں کے بغیر ہورہے ہیں۔ لیکن اب کورونا کی وجہ سے کھیل صرف فٹبال کے ہورہے ہیں لیکن وہ بھی تماشائیوں کے بغیر۔ کورونا کے خاتمے کے بعد یہ دنیا کی تمام سرگرمیا ں بحال ہوجائے گی۔
کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں