Breaking News

ٹیلر سوئفٹ 30 کی ہوگئں لیکن خوبصورتی میں بالکل کمی نہیں آئی

ٹیلر سوئفٹ معروف امریکی گلو کارہ اور نغمہ نگار ہیں وہ "فوربز" میگزین کی طرف سے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 100 انٹرنیشنل لوگوں میں بھی شامل ہیں، امریکی میوزک ایوارڈز میں انہیں "آرٹسٹ آف دی ڈیکیڈ قرادیا گیا ہے۔ "می" ہٹ میکر اب تک 5 البم ریلیز کرچکی ہیں جن پر وہ 23 سے زائد بڑے ایواڑد ز اپنے نام کرچکی ہیں۔ 13 دسمبر 2019ء کو انہوں نے اپنی تیسویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی۔ 13 دسمبر 1989ء کو پنسلوپنیہ امریکہ میں آنکھ کھولنے والی ٹیلر سوئفٹ اب زندگی کی 30 بہاریں دیکھ چکی ہیں۔

ٹیلر سوئفٹ 30 کی ہوگئں لیکن خوبصورتی میں بالکل کمی نہیں آئی

اس سال 13 دسمبر کو انہوں نے اپنی 30 سالگرہ امریکہ میں بڑی دھوم دھام سے منائی۔ سالگرہ کے موقع پر اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی تو ایک گھنٹے کے اندر اندر وہ وائرل ہوگئ، اسے لائیک کرنے والوں میں کیٹی پیری بھی شامل تھیں۔ ان کا گانا "گولڈ گلوب ایوارڈز میں بیسٹ اور یجنل سانگ کے لیے بھی نامزد ہو چکا ہے۔ ٹیلر سوئفٹ نے امریکن میوزک ایوارڈز کی تقریب میں سال کی بہترین گلوکارہ کا "امریکن میوزک ایوارڈ" اپنے نام کرکے کنگ آف پوپ مائیکل جیکسن کا بھی سب سے زیادہ ایورڈز جیتنے کا ریکارڈ بھی ٹیلر نے توڑ دیا تھا۔

انہوں نے اس کے علاوہ بھی چار دوسرے ایوارڈ اپنے نام کئے ہیں اس طرح ان کے میوزک ایوارڈز کی تعداد 29 ہو گئی ہے۔ ٹیلر سوئفٹ کے گانے پوری دنیا میں بے حد مقبول ہیں اور یوٹیوب پر ان کے گانے کو دسرے گلوکاروں کے علاوہ سب سے زیادہ بار دیکھے  جا چکے ہیں۔ اور ان کے مداح سوشل میڈیا پر دن بہ دن بڑ رہے ہیں اور ان کے گانے یو ٹیوب کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی لاکھوں کی تعداد میں دیکھے جاچکے ہیں۔ اور ان کی سالگرہ پر مداحوں کے ساتھ ساتھ شوبز کے اداکاروں نے بھی ٹیلرسوئفٹ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں