Breaking News

ٹیلی نار نےاپنے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا

 

اسلام آباد      (فاسٹ اردو نیوز  -- تازہ ترین  -- 9 اگست  2020ء) ٹیلی نار کمپنی نے اپنے تمام صارفین کو  آفرز کے نام پر لوٹنا شروع کردیا ہے ۔         تفصیلات کے مطابق ٹیلی نار اپنے صارفین کو باربار مسیج کرتا ہے ۔ اس آفرکا نام ہفتہ وار ہے جب صارفین اس ہفتہ وار آفرکو اپنے نمبر پر لگاتے ہیں تو  ان کو ایک مسیج  ملتاہے  اس میں لکھا ہوتا ہے مبارک ہو یہ آفر آپ کے نمبر پر لگادی گئی ہے جس سے آپ پوراہفتہ کال کرسکتے ہیں۔  لیکن اس آفرکے ایک دن گزرنے کے بعد بھرصارفین کو یہ مسیج ملتاہے کہ ہفتہ 

وار آپ کے نمبر پر ختم ہوچکی ہے دوبارہ ایکٹیویٹ کرنے کے لیے #75٭  ملائے ۔

ٹیلی نار  نےاپنے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا

حالانکہ صارفین اسی دن پہلے ہی یہ آفر لگائی ہوتی ہے ۔ اس آفر کے الفاظ کچھ یوں ہوتے ہیں "پورے 7 دن کے لیے ایک ہزار ٹیلی نار منٹ 70 منٹ دوسرے نیٹ ورک کے لیےاور 700 ایس ایم ایس ، اس کے علاوہ  (فیس بک ،واٹس ایپ 350 ایم بی) اور (ٹوئیٹر100 ایم بی) صاحل کرے صرف 115 روپے بمعہ ٹیکس میں  اور اس آفر کو ایکٹویٹ کرنے کے لیے #75٭ ملائے اور پورا ہفتہ ہوجائے بے فقر"۔

یہ مسئلہ ایک صارفین کے ساتھ نہیں پیش آیا بلکہ تمام صارفین جنہوں نے یہ آفر لگائی انہوں نے ٹیلی نار کمپنی سے شکوہ بھی کیا اور اس شکایت کو سوشل میڈیا پر شئیر بھی کی۔ جب صارفین یہ آفر لگاتے ہیں تو ان کو ٹیلی نارکمپنی کی طرف سے ایک مسیج موصول ہوتا ہے کہ آپ کو یہ آفر میسر ہے ، ایک ہزار (1000) ٹیلی نار مل چکے ہیں اور آپ پوراہفتہ کال کرسکتے ہیں ۔ لیکن صارفین نے یہ شکایت کی ہے کہ ٹیلی نا ر کی طرف سے 1000 منٹ تو دور کی بات ہے اس آفرسے 100 منٹ بھی نہیں ملتا ہے۔ اور صارفین نے اعلیٰ حکام سے ٹیلی نار کے لوٹنے سے متعلق شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کمپنی کے خلاف جلداز جلد ایکشن لیا جائے کیونکہ یہ کمپنی پاکستانی صارفین کو لوٹ رہی ہے ۔ 

کوئی تبصرے نہیں